عمران خان کی ضمنی انتخابات میں چھ نشستوں پر جیت، چھ سوال اور ان کے جواب
عمران خان کی ضمنی انتخابات میں چھ نشستوں پر جیت، چھ سوال اور ان کے جواب عمر دراز ننگیانہ اکستان کی سابق حکمران جماعت پاکستان تحریکِ انصاف رواں برس دو مرتبہ بڑے ضمنی انتخابات میں گئی اور دونوں مرتبہ اسے بھاری کامیابی حاصل ہوئی تاہم پی ٹی آئی کی ان دونوں کامیابیوں اور ان کے نتائج میں واضح فرق پایا جاتا ہے۔ رواں برس ہونے والے صوبہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں کامیابی کے نتیجے میں پاکستان تحریکِ انصاف صوبے میں اپنی کھوئی ہوئی حکومت واپس لینے میں کامیاب ہوئی تاہم قومی اسمبلی کی آٹھ نشستوں پر ہونے والے حالیہ ضمنی انتخابات میں چھ پر کامیابی حاصل ہون اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ یہ تمام نشستیں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے جیتی ہیں۔ کل آٹھ نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں وہ سات پر پی ٹی آئی کے امیدوار تھے جبکہ ملتان کی نشست سے سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی پی ٹی آئی کی امیدوار تھیں۔ وہ یہ مقابلہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار علی موسٰی گیلانی سے ہار گئیں۔ ے کے بعد بھی بظاہر پاکستان تحریکِ انصاف پارلیمان جانے کا ارادہ نہیں رکھتی عمران خان خود بھی کراچی سے قومی اسم...